سورة الواقعة - آیت 34

وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ان کے لئے اونچے فرش (١٠) ہوں گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 یعنی خوب دبیز اور اونچے ہوں گے۔ عربی زبان میں ” فرش“ کا لفظ عورت کے لئیبھی بطور کیا یہ استعمال ہوتا ہے اس لئے آیت وفرش مرفوعۃ کا ترجمہ ” شاندار عورتیں“ بھی کیا گیا ہے۔