سورة الواقعة - آیت 9

وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

دوسری جماعت بائیں والوں کی ہوگی، کیا ہی بد قسمت ہوں گے بائیں والے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی ان کی بدبختی نحوست و بدحالی کا کیا ٹھکانا ! مراد دوزخی لوگ ہیں جو عرش کی بائیں طرف ہوں گی یا جنہیں ان کے اعمال نامے بائیں ہاتھ دیئے جائیں گے وغیرہ