سورة الواقعة - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 اکثر مفسرین کے نزدیک یہ پوری سورۃ مکی ہے بعض نے اس کی ایک آیت : وتجعلون رزقکم انکم تکذبون کو اور بعض نے افبھذا الحدیث انتم مذھنون و تجعلون رزقکم انکم تکذبون اور ثلۃ من الاولین وقلیلاً من الاخرین ان چار آیتوں کو مدنی قرار دیا ہے۔ سنن بیہقی وغیرہ میں حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ آنحضرتنے فرمایا :” جس نے رات کو سورۃ واقعہ کی تلاوت کی اسے کبھی فاقہ کی نوبت نہ آئے گی۔ ابن عساکر کی روایت میں ہے۔ ” سورۃ واقعہ سورۃ الغنی (تو نگری کیسورہ) ہے تم اسے خو دبھی پڑھا کرو اور اپنے بچوں کو بھی سکھایا کرو۔“ سورۃ ہود کے شروع میں گزر چکا ہے کہ آنحضرت نے فرمایا : شیبتنی ھود والواقعۃ مجھے سورۃ ہود اور واقعہ نے بوڑھا کردیا۔ (فتح تقدیر)