سورة الرحمن - آیت 72
حُورٌ مَّقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یعنی بڑی کشادہ اور کشادہ آنکھوں والی حوریں، جوخیموں میں اقامت پذیر ہوں گی
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 یعنی پردہ نشین ہوں گی۔ ” حود“ کی تشریح پہلے گزر چکی ہے۔ یعنی ایسی عورتیں جن کے رنگ سفید اور آنکھیں بڑی اور سیاہ ہوں گی۔ جنت کے یہ خیمے موتیوں کے ہونگے۔ حضرت قیس سے مرفو عاً مروی ہے کہ آنحضرتنے فرمایا : جنت میں کھوکھلے موتی کا ایک خیمہ ہے جس کا عرض ساٹھ میل ہے۔ اس کے ہر کونے میں رہنے والے دوسرے کو نے میں رہنے والوں کو نہ دیکھ پائیں گے۔ جنتی ان کے پاس لائے جائینگے۔ (شوکانی)