سورة الرحمن - آیت 41

يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَالْأَقْدَامِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

مجرمین اپنے چہروں سے پہچان لئے جائیں گے، پھر انہیں پیشانیوں اور قدموں کے ساتھ پکڑ لیا جائے گا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا : İيَوْمَ ‌تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌĬ جس روز کچھ چہرے سفید ہونگے اور کچھ چہرے سیاہ ہوں گے۔ (آل عمران :106) اور یہ کہİوَنَحْشُرُ الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ ‌زُرْقًاĬاور اس روز ہم مجرموں کو جمع کریں گے کہ ان کی آنکھیں نیلگوں ہوں گی۔ (طہ 102) ف 13 یعنی ایک زنجیر سے پیشانی اور پائوں دونوں کس کر جہنم میں پھینک دیئے جائیں گے یا کبھی فرشتے انہیں پیشانی کے اوپر کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے اور کبھی پائوں پکڑ کر۔