سورة الرحمن - آیت 35
يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّن نَّارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرَانِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اگر تم بھاگنے کی کوشش کرو گے تو تم پر آگ کا شعلہ (١٦) اور شعلے کا دھواں چھوڑ دیا جائے گا پس تم غالب نہ آسکو گے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 9 یا ” تم پر بن دھوئیں کی آگ اور پگھلا ہوا اتانبا چھوڑا جائے گا۔“ یعنی اس وقت جب تم ہماری گرفت سے نکل بھاگنے کی کوشش کرو گے۔ ف 10 یعنی اس کا مقابلہ نہ کرسکو گے بلکہ مجبوراً ہر طرف سے گھر کر میدان حشر میں جمع ہوگئے۔