سورة القمر - آیت 50

وَمَا أَمْرُنَا إِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍ بِالْبَصَرِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ہمارا حکم (٢٤) آنکھ کی جھپک کی طرح صرف ایک بار ہوتا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 یعنی ہم پلک جھپکتےمیں جو چاہیں کر ڈالیں کسی چیز کے بنانے بگاڑنے میں ہمیں ہرگز دیر نہیں لگتی۔ لہٰذا یہ نہ سمجھو کہ ہم قیامت لانا چاہیں تو اس کے آنے میں دیر ہوجائیگی۔