سورة القمر - آیت 43
أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ أُولَٰئِكُمْ أَمْ لَكُم بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
(اے اہل قریش !) کیا تمہارے کفار ان قوموں سے زیادہ بہتر (٢٠) ہیں، یا تمہارے لئے آسمانی کتابوں میں برا ءت ونجات لکھ دی گئی ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یعنی کیا بل بوتے میں ان سے بڑھ کر ہیں کہ ان کی کوئی گرفت نہ کی جا سکے۔ ف 5 یعنی اجازت دے دی گئی ہے کہ جو چاہو کرتے ہو تمہاری کوئی گرفت نہ ہوگی۔