سورة القمر - آیت 27
إِنَّا مُرْسِلُو النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
ہم اونٹنی (١٤) کو ان کے لئے آزمائش بنا کر بھیج رہے ہیں، پس اے میرے نبی ! آپ ان کے انجام کا انتظار کیجئے اور صبر سے کام لیجئے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 یعنی یہ آزمانے کے لئے کہ ہماری واضح نشانی دیکھ لینے کے بعد بھی اپنی سرکشی سے باز آتے ہیں کہ نہیں؟