سورة القمر - آیت 24

فَقَالُوا أَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهُ إِنَّا إِذًا لَّفِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پس انہوں نے کہا کہ کیا ہم اپنی ہی قوم میں سے ایک آدمی کی پیروی کرنے لگیں، تب تو ہم یقیناً گمراہ اور مجنون کہلائیں گے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یعنی حضرت صالح(علیہ اسلام) کے بارے میں کہنے لگے کہ ایک تو یہ بشر ہیں فرشتہ یا کوئی دوسری فوق البشر ہستی نہیں ہیں اور دوسرے یہ ہماری اپنی ہی قوم کے ایک فرد ہیں اور تیسرے وہ اکیلے ہیں۔ کوئی لائو لشکر ان کے ساتھ نہیں ہے۔ اس لئے یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم انہیں اپنا سردار مان کر ان کی پیروی اختیار کریں۔