سورة القمر - آیت 15
وَلَقَد تَّرَكْنَاهَا آيَةً فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے اس واقعہ کو ایک نشان عبرت (٧) بنا کر چھوڑ دیا، پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 9 یا ” اس کشتی کو ہم نے قدرت کی نشانی بنا کر چھوڑ دیا۔ “‘ کہتے ہیں کہ یہ کشتی جودی پہاڑ پر ایک مدت تک رہی اور اسے اس امت کے لوگوں نے بھی دیکھا۔ آج بھی اس کے بعض تختوں کی تلاش جاری ہے۔