سورة القمر - آیت 12
وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَىٰ أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور زمین سے چشمے جاری کر دئیے، پس یہ سارا پانی اس کام کے لئے جمع ہوگیا جو مقدر ہوچکا تھا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی انہیں ڈبونے اور ہلاک کرنے کے لئے ۔ ف 7 یعنی جس کا اللہ تعالیٰ نے ان کے حق میں فیصلہ فرما دیا تھا۔