سورة القمر - آیت 3

وَكَذَّبُوا وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ ۚ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور انہوں نے جھٹلایا، اور اپنی خواہشات کی پیروی کی، اور ہر کام کو ایک انجام پر پہنچنا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ ایک وقت آئے گا جب ہر چیز کی حقیقت کھل کر سامنے آجائیگی چنانچہ ان کافروں کو بھی پتہ چل جائے گا کہ آنحضرت(ﷺ) اللہ کے سچے رسول تھے اور ان کی تکذیب غلط تھی۔