سورة النجم - آیت 61
وَأَنتُمْ سَامِدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور غفلت میں مبتلا ہنس کھیل رہے ہو
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 ’’سَمَدَ‘‘ سے مراد ایسی غفلت ہے جس کے ساتھ رنگ رلیاں بھی ہوں۔ صالح ابی الخلیل کہتے ہیں کہ جب سے یہ آیت اتری رسول اللہ( ﷺ) کو کسی نے ہنستے نہیں دیکھا یہاں تک کہ آپ دنیا سے رخصت ہوگئے۔ (شو کانی)