سورة آل عمران - آیت 189
وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی صرف اللہ کے لیے ہے، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 یعنی جب حقیقت یہ ہے اور تم بھی اس کا انکار نہیں کرسکتے تو تمہیں اللہ تعالیٰ کے انتقام سے ڈر تے ہوئے اس کے کسی حکم کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہئے۔ (ابن کثیر )