سورة النجم - آیت 2
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تمہارے ساتھی (یعنی رسول اللہ ﷺ) نہ گمراہ ہوئے ہیں اور نہ بھٹکے ہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10 جیسا کہ مشرکین مکہ کہتے ہیں۔ ضال (بہکا ہوا) وہ ہے جو جہالت کے سبب صحیح راہ بھٹک جائے اور غادی وہ ہے جو جان بوجھ کر سیدھے رستے سے ہمٹ جائے اور لفظ صاحبکم“ میں اشارزہ ہے کہ یہ لوگ آنحضرت کے حقیقی حال سے خوب واقف تھے۔ (ابن کثیر شوکانی)