سورة الطور - آیت 39

أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا اللہ کے لئے بیٹیاں (٢٠) اور تمہارے لئے بیٹے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یہ اس طرف اشارہ ہے کہ بہت مشرکین عرب فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں سمجھتے تھے جیسا کہ دوسری متعدد آیات میں ان کے اس عقیدے کا ذکر کر کے اس کا باطل ہونا ثابت کیا گیا ہے۔