سورة الطور - آیت 33
أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ ۚ بَل لَّا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
کیا وہ کہتے ہیں کہ اس قرآن کو محمد نے گھڑ لیا ہے، بلکہ وہ ایمان نہیں لانا چاہتے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یعنی کیا ان کی بے جوڑ باتوں کی وجہ یہ ہے کہ یہ قرآن کو اللہ تعالیٰ کا نہیں بلکہ محمد ﷺ کا اپنا تصنیف کیا ہوا سمجھتے ہیں ؟ نہیں ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ زبان دان لوگ ہیں اور خوب سمجھتے ہیں کہ کوئی انسان اس قسم کا کلام تصنیف کرنے پر قادر نہیں ہو سکتا۔ اصل بات یہ ہے کہ کفر و عناد ان کی طبیعتوں میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور وہ کسی طور ایمان لانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔