سورة الطور - آیت 24
وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُونٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ان کے سامنے سے ان کے لئے خاص کئے گئے خدمت گذار لڑکے گذرتے رہیں گے، جو سیپ میں بند موتیوں کے مانند خوبصورت ہوں گے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 یعنی ایسے موتی جو غلاف یا سیپ کے اندر ہوں اور کسی نے انہیں چھواء تک نہ ہو۔ اس لئے نہایت صاف شفاف ہوں۔