سورة الطور - آیت 23
يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہاں وہ لوگ بڑھ کر ایک دوسرے سے شراب کے پیالے لیں گے، جس کے زیر اثر نہ وہ بے ہودہ گوئی کریں گے، نہ ہی کوئی گناہ
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 یعنی ان میں شراب کا دور چلے گا اور وہ خوش طبعی کے طور پر ایک دوسرے سے جام چھینیں گے لیکن وہ شراب ایسی ہوگی کہ اس میں نشاط اور لذت تو ہوگی، نشہ، بولاس اور فتور عقل وغیرہ کچھ نہ ہوگا اور نہ اسے پی کر وہ بری حرکات کا ارتکاب کریں گے۔