سورة الذاريات - آیت 59

فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذَنُوبًا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَابِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پس بے شک ظالموں کے لئے عذاب کا حصہ (٢٥) ہے، ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مانند، پس وہ لوگ جلدی نہ کریں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 ڈول سے مراد گناہوں کا ڈول ہے اور اس کے بھرنے کا مطلب شامت کی گھڑی کا آ پہنچنا ہے۔ ف 13 یعنی ان کی شامت کی گھڑی قریب آ پہنچی ہے (چاہے دنیا میں اور چاہے مرنے کے بعد آخرت میں) وہ جلدی کیوں مچا رہے ہیں