سورة الذاريات - آیت 53

أَتَوَاصَوْا بِهِ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا کفار تکذیب انبیاء کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے رہے ہیں، بلکہ وہ تھے ہی سرکش لوگ

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 جو ہر زمانہ میں پیغمبروں کی ایک ہی طرح سے مخالفت کرتے رہے ہیں۔ ف 7 یعنی ان کی ایک جیسی مخالفت کی وجہ ایک دوسرے کو وصیت نہیں ہے بلکہ سرکشی ہے جو ان سب کی طبیعت میں یکساں پائی گی ہے اور پائی جاتی ہے۔