سورة الذاريات - آیت 52

كَذَٰلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اسی طرح ان سے پہلی قوموں کے پاس جب بھی کوئی رسول (٢١) آیا، تو انہوں نے یہی کہا کہ یہ جادو گر یا مجنوں ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 کہ شرک بری بلا ہے تم تباہ ہوجائو گے۔ ف 5 اس سے مقصود آنحضرت کو تسلی دینا ہے کہ اس طرح کی مخالفت سے پہلے تمام پیغمبروں کو بھی سابقہ پیش آتا رہا ہے اس لئے آپ پوری ہمت اور صبر و استقال سے دعوت کا کام جاری رکھئے۔