سورة الذاريات - آیت 28
فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پس وہ ان سے اپنے دل میں خائف ہوگئے، مہمانوں نے کہا : آپ ڈرئیے نہیں، اور انہوں نے ابراہیم کو ایک ذی علم لڑکے کی خوشخبری دی
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 13 کہ کہیں دشمن کے لوگ نہ ہوں جو برے ارادہ سے اس علاقہ میں آئے ہوں۔ عربوں میں قاعدہ تھا اگر کسی کے ہاں برے ارادے سے جاتے تو اس کا کھانا نہ کھاتے۔ یا ان کے کھانا نہ کھانے سےسمجھ گئے ہوں یہ فرشتے ہیں اور کسی علاقہ میں عذاب نازل کرنے کا حکم لے کر نہ آئے ہوں۔ ف 14 یعنی حضرت اسحاق(علیہ السلام)کی۔جیسا کہ سورۃ ہود(آیت71)میں اس کی تصریح ہے ۔