سورة الذاريات - آیت 22
وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور آسمان ہی میں تمہاری روزی (٩) ہے، اور وہ سب کچھ ہے جن کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 7 مراد بارش ہے جو روزی کا سبب ہے۔ ف 8 یعنی حشر و نشر جزا و سزا اور جنت و دوزخ وغیرہ جن کے رونما ہونے کا وعدہتمام انبیاء کی زبانی اور تمام آسمانی کتابوں کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ حضرت شاہ صاحب لکھتے ہیں۔ ” آنے والی جو بات ہے اس کا حکم آسمان ہی سے اترتا ہے۔ (موضح)