سورة الذاريات - آیت 21

وَفِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور لوگو ! خود تمہارے وجود (٨) میں نشانیاں ہیں، کیا تم غور سے دیکھتے نہیں ہو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 یعنی باہر کی نشانیوں سے قطع نظر خود تمہاری پیدائش نشوونما جوانی بڑھاپے اور نظام ہضم و صحت میں ایسی سینکڑوں نشانیاں موجود ہیں جن پر اگر تم غور کرو تو تمہیں صاف معلوم ہوسکتا ہے کہ تم خود پیدا نہیں ہوئے ہو بلکہ کسی خالق کے پیدا کرنے سے پیدا ہوئے ہو اور یہ کہ تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کہئے جائو گے اور اپنے خلاق و مالک سے اپنے اچھے یا برے اعمال کا بدلہ پائو گے۔