سورة ق - آیت 35

لَهُم مَّا يَشَاءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تم لوگ سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل (٢٦) ہوجاؤ۔ وہ دن ان کے لئے ہمیشگی کا ہوگا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 یعنی جو کھ وہ چاہیں گے وہ تو انہیں ملے گا ہی اس کے علاو ہہم انہیں اتنا کچھ اور دیں گے جس کا تصور تک ان کے ذہن میں نہیں آیا کہ وہ اس کی خواہش کریں … یا ” مزید“ سے مراد دیدار الٰہی ہے جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا للذین احسنوا الحسنی کی وزیادۃ جنہوں نے نیک کی ان کو بھلائی ملے گی اور کچھ بڑھ کر بھی یونس 26 حضرت انس فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر روز انہیں اپنی تجلی سے نوازے گا۔ (ابن کثیر)