سورة ق - آیت 21

وَجَاءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا (١٣) اور دوسرا گواہی دینے والا فرشتہ ہوگا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 آیت کا یہی مطلب حضرت عثمان(رض)مجاهد اور قتادة سے منقول هے (ابن كثیر)اسی کے مطابق شاہ صاحب فرماتے ہیں، ایک فرشتہ ہانکے لاتا ہے اور ایک (کے) پاس نامہ اعمال ساتھ ہے۔ (موضح)