سورة ق - آیت 17
إِذْ يَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّيَانِ عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيدٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جب عمل جمع کرنے والے دو فرشتے دائیں اور بائیں بیٹھے، تمام اعمال کو جمع کرتے رہتے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 مراد کرام کا تبین فرشتے ہیں جن میں سے دائیں طرف والا فرشتہ نیکیاں اور بائیں طرف والا برائیاں لکھتا ہے۔ اگرچہ اللہ تعالیٰ بندے کے تمام اعمال کو خوب جانتا ہے لیکن فرشتوں کے زریعےاعمال کے ریکارڈ رکھنے کا اہتمام اتمام حجت کے لئے ہے کہ قیامت کے دن انسان اپنے کسی عمل سے مکر نہ سکے۔