سورة ق - آیت 6
أَفَلَمْ يَنظُرُوا إِلَى السَّمَاءِ فَوْقَهُمْ كَيْفَ بَنَيْنَاهَا وَزَيَّنَّاهَا وَمَا لَهَا مِن فُرُوجٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان (٥) کو نہیں دیکھا ہے، ہم نے اسے کس طرح بنایا ہے، اسے ستاروں سے مزین کیا ہے، اور اس میں کوئی شگاف نہیں ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 کہ اس کے کہیں ستون تک نظر نہیں آتے۔ “ ف 4 جیسا کہ دوسری آیت میں فرمایا : ما تری فی خلق الرحمٰن من تفوت“ ” تم اللہ کی خلق میں کوئی خلل نہیں پاتے ہو