سورة ق - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یہ سورۃ مکی ہے البتہ ایک روایت میں حضرت ابن عباس اس کی آیت 38 کو غیر مکی قرار دیتے ہیں۔ صحیح مسلم وغیرہ کی ایک حدیث میں ہے کہ آنحضرت نماز فجر کی پہلی رکعت میں سورۃ سخی پڑھا کرتے تھے اور اور یہ سنن کی ایک روایت میں ہے کہ آنحضرت عید کی نماز میں سورۃ ق اور بصورہ افترب الساعۃ پڑھا کرتے تھے ابودائود اور ابن ماجہ میں حضرت ام ہشام سے روایت ہے کہ میں نے سورۃ ق کو آپ سے سن سن کر یاد کرلیا ہے کیونکہ آپ ہر جمعہ کے دن خطبہ میں سے پڑھا کرتے تھے۔ (شوکانی)