سورة الحجرات - آیت 18

إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک اللہ آسمانوں اور زمین کی تمام چھپی باتوں کو جانتا ہے، اور تم جو کچھ کرتے ہو اسے وہ خوب دیکھ رہا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 یعنی اسے خوب معلوم ہے کہ تمہارا ایمان کتنے پانی میں ہے اور تم کہاں تک دل سے اسلام کی پیروی کررہے ہو لہٰذا کسی پر احسان جتلانے کی ضرورت نہیں جو مانگتا ہے سیدھی طرح مانگو۔