سورة محمد - آیت 32

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَشَاقُّوا الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَىٰ لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا وَسَيُحْبِطُ أَعْمَالَهُمْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

بے شک جن لوگوں نے کفر (١٦) کیا، اور اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکا، اور رسول کی مخالفت اس کے بعد کی کہ ہدایت ان کے لئے واضح ہوگئی، ایسے لوگ اللہ کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچائیں گے، اور اللہ ان کے اعمال کو ضائع کر دے گا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یعنی منافقین اور یہود جنہیں یہ معلوم ہوچکا تھا کہ آنحضرتﷺ واقعی اللہ کے رسول ہیں اور كتب سابقہ میں آپ کی آمد کی بشارت دی جاتی رہی ہے مگر وہ ضد اور عداوت سے آپ کی مخالفت کرتے رہے۔ ف 9 یا ان کی مکاریوں اور چالبازیوں کو ناکام بنا دے گا۔ “