سورة محمد - آیت 25

إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلَىٰ أَدْبَارِهِم مِّن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى ۙ الشَّيْطَانُ سَوَّلَ لَهُمْ وَأَمْلَىٰ لَهُمْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک جو لوگ اس کے بعد کہ طریق ہدایت ان کے لئے واضح ہوگیا، اپنی پیٹھ پھیر کر (١٢) چل دئیے، شیطان نے ان کی بد اعمالیوں کو ان کی نگاہوں میں خوبصورت بنا دیا ہے اور انہیں مہلت دے دی ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 یعنی ان کے دلوں میں یہ ڈال دیا ہے کہ اگر جہاد نہ کرو گے تو مدت دراز تک زندہ رہو گے اور دنیا کے عیش و آرام سے لطف اٹھائو گے۔ حالانکہ انہیں سجھنا چاہئے تھا کہ موت اپنے وقت پر آتی ہے اور اس میں لمحہ پھر بھی تقدم یا تاخیر نہیں ہو سکتا، پھر جہاد سے بھاگنے کا کیا فائدہ؟