سورة محمد - آیت 1
الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ أَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جن لوگوں نے کفر (١) کی راہ اختیار کی، اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا، اللہ نے ان کے اعمال برباد کر دئیے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5 یعنی کافر رہتے ہوئے ان لوگوں نے جو بظاہر اچھے کام کئے ہیں جیسے صدقہ و خیرات، خانہ کعبہ کی مرمت وغیرہ ان پر اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کو کوئی اجر نہیں ملے گا کیونکہ ایمان کے بغیر کسی عمل کی کوئی قیمت نہیں۔ کافروں کے کام اکارت کردینے کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے وہ تمام مکروہ فریب ناکام کردیئے جو وہ اسلام کو سچا دکھانے کے لئے کام میں لاتے تھے۔