سورة الأحقاف - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والاہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 یہ سورۃ بالاتفاق مکی ہے۔ (قرطبی) بعض مفسرین نے اس کی آیت : قل ارائیتم ان کان … کو مدنی قرار دیا ہے طبرانی میں ہے کہ یہ آیت حضرت عبداللہ بن سلام کے مسلمان ہونے کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ (روح)