سورة الجاثية - آیت 37
وَلَهُ الْكِبْرِيَاءُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور آسمانوں اور زمین میں کبریائی صرف اسی کے لئے ہے، اور وہ زبردست، بڑی حکمتوں والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یعنی کوئی اس کے برابر کا نہیں ہے وہ سب سے بڑا ہے۔ صحیح حدیث ہیں ہے کہ ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بزرگی میری ازار ہے اور بڑائی میری چادر جو شخص ان میں سے کوئی چیز مجھ سے چھیننا چاہے گا اسے میں دوزخ میں ٹھہرائوں گا۔ (بحوالہ صحیح مسلم)