سورة الجاثية - آیت 29
هَٰذَا كِتَابُنَا يَنطِقُ عَلَيْكُم بِالْحَقِّ ۚ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنسِخُ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
) یہ ہمارا ریکارڈ ہے جو تمہیں بالکل صحیح بات بتا رہا ہے، ہم تمہارے کئے کو (فرشتوں کے ذریعہ) لکھواتے رہے تھے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 یعنی ہمارے حکم سے فرشتے لکھتے رہتے تھے تاکہ تم پر حجت قائم کی جا سکے، ورنہ ہمیں تو ہر چیز کا ازل سے علم ہے۔