سورة الجاثية - آیت 28
وَتَرَىٰ كُلَّ أُمَّةٍ جَاثِيَةً ۚ كُلُّ أُمَّةٍ تُدْعَىٰ إِلَىٰ كِتَابِهَا الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور آپ ہر جماعت کو گھٹنوں کے بل گری ہوئی حالت میں دیکھیں گے، ہر جماعت اپنے نامہ اعمال کی طرف بلائی جائے گی (اور کہا جائے گا کہ) آج تمہیں تمہارے کئے کا بدلہ چکایا جائے گا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10 یہی خوف و دہشت سے حساب و کتاب کے انتظار میں جیسا کہ مجرم خوف زدہ ہو کر بیٹھتا ہوتا ہے … حضرت عبداللہ بن عمر فرمات یہیں کہ قیامت کے روز ہر امت اپنے نبی سمیت گھنٹوں کے بل بیٹھی ہوگی یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ ایک چبوترے پر ظاہر ہوں گے جو سب سے بلند ہوگا اور وہی مقام محمود ہوگا (شوکانی بحوالہ ابن مردویہ) ف 11 اس سے مراد ہر وہ کتاب بھی ہو سکتی ہے جو کسی نبی پر نازل کی گئی یعنی یہ دیکھنے کیلئے کہ کیا اس امت نے اپنے نبی کی کتاب پر عمل بھی کیا یا نہیں۔