سورة الجاثية - آیت 27

وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَخْسَرُ الْمُبْطِلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی (١٨) اللہ کی ہے، اور جس دن قیامت برپا ہوجائے گی، اس دن اہل باطل خسارے میں رہیں گے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 کیونکہ اس روز حقیقت ان کی آنکھوں کے سامنے آجائے گی اور وہ تلافی مافات کے لئے کچھ نہ کرسکیں گے۔