سورة الجاثية - آیت 4
وَفِي خَلْقِكُمْ وَمَا يَبُثُّ مِن دَابَّةٍ آيَاتٌ لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور لوگو ! تمہاری پیدائش (٣) میں، اور اللہ نے زمین پر جو جانور پھیلا رکھے ہیں ان میں یقین رکھنے والوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 رہے وہ لوگ جو شک میں پڑے ہوئے ہیں انہیں کسی چیز میں کوئی نشانی نظر نہیں آتی۔