سورة الزخرف - آیت 84

وَهُوَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ إِلَٰهٌ وَفِي الْأَرْضِ إِلَٰهٌ ۚ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور وہی آسمان میں معبود (٣٩) ہے اور زمین میں بھی معبود ہے، اور وہ بڑی حکمتوں والا، سب کچھ جاننے والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 13 وہی اس چیز کا مستحق ہے کہ زمین پر بھی اس کی پوجا کی جائے اور آسمان میں بھی مطلب یہ ہے کہ زمین کا الگ اور آسمان کا الگ خدا نہیں ہے بلکہ ایک ہی خدا ہے جو دونوں کا بلا شرکت غیرے مالک ہے اور اسی کی دونوں جگہ عبادت ہوتی ہے اور ہونی چاہیے۔