سورة الزخرف - آیت 77

وَنَادَوْا يَا مَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ ۖ قَالَ إِنَّكُم مَّاكِثُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور وہ پکاریں گے (٣٣) اے مالک ( داروغہ جہنم) تیرا رب ہمیں ختم کر دے، وہ کہے گا کہ تم ہمیشہ کے لئے اسی میں رہو گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یعنی ہمارا خاتمہ کر دے تاکہ اس عذاب سے نجات ملے۔ مالک دوزخ کے داروغہ کا نام ہے۔ ف 5 یعنی اسی طرح عذاب کی چکی میں پستے رہنا ہے، موت نہیں آسکتی۔