سورة الزخرف - آیت 58

وَقَالُوا أَآلِهَتُنَا خَيْرٌ أَمْ هُوَ ۚ مَا ضَرَبُوهُ لَكَ إِلَّا جَدَلًا ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور کہنے لگے کہ ہمارے معبود بہتر ہیں یا ابن مریم ! انہوں نے آپ سے یہ بات محض کج بحثی کے لئے کہی ہے، بلکہ وہ بڑے جھگڑا لو لوگ ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 یعنی جب ہر وہ شخص جس کی اللہ کے سواعبادت کی جاتی ہے دوزخ کا ایندھن ہے تو ہمارے بتوں اور عیسیٰ ( علیہ السلام) میں کیا فرق رہا۔ ہمیں یہ بات منظور ہے کہ عزیز ( علیہ السلام)، عیسیٰ علیہما السلام اور فرشتے بھی دوزخ میں جائیں اور ہمارے بت بھی۔ ( قرطبی) ف 13 ورنہ اس کی جو حقیقت ہے اسے یہ خود بھی سمجھتے ہیں۔