سورة الزخرف - آیت 27
إِلَّا الَّذِي فَطَرَنِي فَإِنَّهُ سَيَهْدِينِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
مگر اس ذات برحق سے جس نے مجھے پیدا کیا ہے، پس وہ یقیناً میری رہنمائی کرے گا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی میرا تعلق صرف اسی سے ہے کیونکہ اسی نے مجھے پیدا کیا اور وہی میری دستگیری و رہنمائی کرسکتا ہے اور کرے گا۔