سورة الزخرف - آیت 18

أَوَمَن يُنَشَّأُ فِي الْحِلْيَةِ وَهُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِينٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا اس نے اپنے لئے مونث کو چن لیا جس کی پرورش زیورات میں ہوتی ہے، اور جس کی گفتگو بحث و جدال میں غیر واضح ہوتی ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یعنی کیا ایسی نازک اور کمزور اولاد تم خدا کے لئے تجویز کرتے ہو، کیا اس تجویز پر تمہیں شرم نہیں آتی؟