سورة الزخرف - آیت 14
وَإِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم بے شک اپنے رب کے پاس ہی لوٹ کر جانے والے ہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 7 حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے رسول اللہﷺ جب سفر کے لئے اونٹ پر سوار ہوتے تو تین مرتبہ ” اللہ اکبر“ کہہ کر (سبحان الذی سخر لنا ھذا) سے ( لمنقلبون) تک یہ دعا پڑھتے اور پھر فرماتے ( اللھم انی اسئلک فی سفری ھذا البروالتقوی ومن العمل ما ترضی اللھم ھون علینا السفروا طولنا البعد اللھم انت الصاحب فی السفر و الخلیفۃ فی الاھل اللھم اصحبنا فی سفرنا واخلقنا فی اھلنا اور جب سفر سے واپس آتے تو فرماتے ( ائبون تائبون انشاء اللہ عابد ون لربنا حامدون) (ابن کثیر)۔