سورة الزخرف - آیت 13
لِتَسْتَوُوا عَلَىٰ ظُهُورِهِ ثُمَّ تَذْكُرُوا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ إِذَا اسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ وَتَقُولُوا سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تاکہ تم ان کی پیٹھ پر سواری کرو، پھر جب ان پر اچھی طرح بیٹھ جاؤتواپنے رب کی نعمت کو یاد کرو، اور کہو : تمام عیوب و نقائص سے پاک ہے وہ ذات جس نے اسے ہمارے تابع کردیا ہے، اور ہم اس کی طاقت نہ رکھتے تھے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
۔ ف 6” ہ“ کی ضمیر ” ما ترکبون“ کے لئے ہے یا مراد ہر صنف کی پیٹھ ہے اس لئے ” ظہور کا لفظ جمع ہونے کے باوجود اس کے ساتھ ” ہ“ کی ضمیر استعمال کی گئی ہے جو واحد ہے۔ (قرطبی وغیرہ)