سورة الزخرف - آیت 12
وَالَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ الْفُلْكِ وَالْأَنْعَامِ مَا تَرْكَبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور وہی جس نے تمام جوڑوں (٥) کو پیدا کیا، اور تمہارے لئے کشتیاں بنائیں، اور چوپائے پیدا کئے جن پر تم سوار ہوتے ہو
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5” ازواج‘ کے معنی جوڑے بھی ہو سکتے ہیں۔ جیسے آدمی اور جانوروں اور درختوں کے جوڑے یعنی نر اور مادہ اور صنفیں بھی جیسے رات اور دن سردی اور گرمی آسمان اور زمین جنت اور دوزخ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس سے انسان کے عمومی احوال مراد ہوں جیسے خیر و شر، ایمان و کفر نفع و نقصان فقر و غنی اور صحت و سقم وغیرہ