سورة الزخرف - آیت 9

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اگر آپ ان سے پوچھیں گے کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا (٤) کیا ہے، تو وہ یہی کہیں گے کہ انہیں اس اللہ نے پیدا کیا ہے جو زبردست، بڑا جاننے والاہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 یعنی زبان سے اللہ تعالیٰ کے خالق ہونے کا اقرار کرتے ہیں اور اسے زبردست علم والا بھی مانتے ہیں لیکن عبادت دوسروں کی کرتے ہیں۔ یہ ان کے انتہائی بد بخت اور مستحق عذاب ہونے کی دلیل ہے۔